کراچی کےعلاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ لاہور سے مل گئی،اُس نے لاہور کے لڑکے سے نکاح کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دُعا زہرہ نے لاہور کے علاقے شیر شاہ کے رہائشی ظہیر احمد سے نکاح کرلیا، نکاح نامے میں 14 سالہ دُعا زہرہ کی عمر 18 سال لکھی گئی ہے جبکہ نکاح 17 اپریل کو ہوا۔

نکاح نامے کے مطابق دلہن کی طرف سےکوئی وکیل نہیں، نکاح نامے میں دلہن کو خود مختار لکھا گیا ہے، نکاح نامے میں نکاح کے گواہوں کے نام شبیر احمد اور اصغر علی تحریر ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








