اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کا تین روزہ سعودی عرب کے دورے میں کتنے افراد شامل ہوں گے، وفد میں شامل افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں کل 53 ارکان شامل ہوں گے، جس کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی ہے، جبکہ دورہ سعودی عرب 28 تا 30 اپریل ہوگا۔
وزیراعظم کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان اسمبلی بھی ہوں گے، مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود، بلاول بھٹو زرداری، شگفتہ جمانی وفد میں شامل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق اختر مینگل، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی اور امیر حیدر ہوتی کا نام بھی وفد میں شامل ہے، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، علی نوازش شاہ کا نام بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم کے وفد میں محسن داوڑ، محمود اچکزئی، ڈاکٹر مالک بلوچ اور شاہ اویس نورانی کا نام بھی شامل ہے۔
وزیراعظم کے وفد میں علامہ طاہر اشرفی، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی شامل ہیں، جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ ان کا پرسنل اسٹاف اور سیکیورٹی اسٹاف بھی ہوگا۔
مزید برآں وزیراعظم کے فیملی ممبرز اور عملے کے ارکان بھی سعودی عرب دورے میں ساتھ ہوں گے، حمزہ شہباز، اہلیہ حمزہ شہباز، حمزہ شہباز کی بیٹی بھی سعودی عرب جانے والے وفد میں شامل ہوں گی۔
وزیراعظم کے وفد میں مریم نواز شریف، کیپٹن (ر) محمد صفدر، حمزہ شہباز فیملی کی ملازمہ نسرین بھی شامل ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق لندن سے حسین نواز اور ان کی اہلیہ بھی سعودی عرب دورے کے دوران شامل ہوں گے، وزیراعظم کے ساتھ وفد میں پی ایم آفس کا عملہ، سیکیورٹی ٹیم اور میڈیا ٹیم بھی ساتھ ہوں گی۔
ایسا بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم آفس کا عملہ، سیکیورٹی ٹیم اور میڈیا ٹیم 23 اپریل کو کمرشل فلائٹ سے روانہ ہوں گے۔