اٹک سے لاپتہ بچے پشاور اور ٹیکسلا گھوم کر گھر واپس پہنچ گئے، مرغا بننے کی سزا

تازہ ترین

تازہ ترین

اٹک سے لاپتہ بچے پشاور اور ٹیکسلا گھوم کر گھر واپس پہنچ گئے، مرغا بننے کی سزا
اٹک سے لاپتہ بچے پشاور اور ٹیکسلا گھوم کر گھر واپس پہنچ گئے، مرغا بننے کی سزا

لاہور: اٹک سے لاپتہ ہونے والے تین کمسن بچے پشاور اور ٹیکسلا گھوم کر اپنے گھر واپس جا پہنچے  ہیں جہاں انہیں سنگین نوعیت کی شرارت پر مرغا بننے کی سزا دے دی گئی۔ حیرت انگیز طور پر تینوں بچوں کی عمریں 9 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھوک فتح سے لاپتہ ہونے والے تین بچے واپس اپنے گھر جا پہنچے اور اپنے گھر والوں کو بتایا کہ ہم نے آپس میں طے کیا تھا کہ اپنی دو سائیکلوں کو بیچ کر کہیں گھومنے نکل جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں گاڑیاں کرائے پر حاصل کرکے فروخت کرنے والا گروہ سرگرم

طے کردہ پروگرام کے مطابق تینوں بچوں نے سائیکلیں مقامی کباڑی کو 4 ہزار 300 روپے کے عوض فروخت کیں اور پشاور والی گاڑی میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور جا پہنچے۔

پشاور میں سیر سپاٹے کے بعد تینوں بچے گھر واپس آنے کی بجائے راولپنڈی کی گاڑی میں سوار ہو کر ٹیکسلا جا پہنچے جہاں ایک خدا ترس رکشہ ڈرائیور انہیں اپنے گھر لے گیا۔ رات گزار کر صبح مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے اٹک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

گھر واپسی سے قبل تینوں بچوں کے اہلِ خانہ سخت پریشان تھے اور بچوں کی واپسی کی دعائیں مانگ رہے تھے تاہم گھر واپس پہنچنے پر جب گھر کے بڑوں کو علم ہوا کہ بچوں نے شیطانی حرکت کی ہے تو انہیں سزا کے طور پر مرغا بنا دیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Related Posts