بلاول بھٹو زرداری آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

Bilawal Bhutto Zardari to take oath as federal minister today

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے کا اعلان کر دیا، وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کے حلف سے متعلق اعلان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے ابتدائی ارکان نے حلف اٹھایا تو بلاول بھٹو بھی موجود تھے۔ ن لیگ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پیپلز پارٹی کو وزیر خارجہ کا عہدہ سونپ دیا جائے گااورابتدائی طور پرحنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور مقرر کیا گیاتھا۔

اگر بلاول بھٹو کا تقرر ہوا تو وہ پاکستان کے وزیر خارجہ بننے والے سب سے کم عمر شخص بن جائیں گے ۔

گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ پارٹی چیئرمین دو دن میں حلف اٹھائیں گے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی تھی کہ پی پی پی کے چیئرمین پاکستان واپسی کے بعد حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی، عوام ملک بچانے کیلئے نواز،شہباز کے ساتھ کھڑے ہوں،مریم نواز

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بلاول بھٹو لندن روانہ ہوئے تھے جہاں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے سیاسی معاملات اور نئے میثاق جمہوریت پر تبادلہ خیال کے لیے دو ملاقاتیں کیں۔

منگل کو پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے غیر ملکی سازش کے بیانیے نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا۔

Related Posts