لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز شریف نے آج عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس دوران اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسبلی نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز سے حلف لیا۔
حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ گورنر ہاؤس کو سیل کر دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ 28 اپریل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔ حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔
ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں، آئین کے تحت صدر اور گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔ پنجاب 25 دن کے بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا ہے۔ اس وقت عثمان بزدار وزیر اعلی ٰکی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک خواتین کی نامناسب ویڈیو ریکارڈنگ، ترکی میں پاکستانیوں کی نیک نامی کم ہونے لگی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








