بہاولپور، سنٹرل جیل سے رہا ہونے والوں پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

فائرنگ
(فوٹو: آن لائن)

بہاولپور میں سنٹرل جیل سے رہا ہونے والوں پر مسلح افرا دنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ محسوس ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے مسافر وین پر فائرنگ کی۔ سنٹرل جیل سے رہائی پانے والے قیدی طویل عرصے بعد گھر جا رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

باجوڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مفتی بشیر جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے  پرانی دشمنی کی بنیاد پر فائرنگ کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق ہو گئے ۔ واقعے پر ملک کی نامور سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

 فائرنگ کا یہ واقعہ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں  گزشتہ ماہ کے آخر میں تنی کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے فائرنگ کرکے مفتی بشیر کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ۔

Related Posts