عید کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عید کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ کرلیا
عید کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ کرلیا

کراچی: شہر قائد و دیگر شہروں میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔

عید کے پر مسرت موقع پر شہریوں نے اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کو یاد کرتے ہوئے قبرستانوں کا رخ کیا اور قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور قبروں پر پھول چڑھائے۔

کراچی کے بڑے قبرستانوں، جن میں سخی حسن، میوہ شاہ، وادی حسین، بہشت زہرہ و دیگر قبرستانوں میں بزرگ، بچے، خواتین اور جوان اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے رہے، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور تلاوت قرآن پاک کی۔

دوسری جانب عید کے موقع پر پھولوں کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی دکاندار منہ مانگے پیسے وصول کرنے لگے، پھول کی پتیوں کی 400 روپے سے 600 روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطراور ترک صدر کو عید کی مبارکباد

شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی تہوار کے موقع پر پھول فروش منہ مانگی قیمتیں وصول کرتے ہیں، انتظامیہ کو اس حوالے سے اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

Related Posts