کیلیفورنیا:کیلیفورنیا پولیس کی جانب سے انسانی جان بچانے پر پاکستانی نوجوان کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان بلال شاہد نے 72 سالہ امریکی شہری کو فٹ پاتھ پر بے ہوش پایا، خوش قسمتی سے بلال کی مدد کے باعث امریکی شہری کی جان بچ گئی۔
لیورمور سے تعلق رکھنے والا ایک معمر امریکی شہری (بلی کیابو)فٹ پاتھ پر گر کر بے ہوش ہو گیا۔ بلال شاہد، ایک پاکستانی نوجوان، جو جائے وقوعہ سے اپنی گاڑی میں گزر رہا تھا، نے رکنے کا فیصلہ کیا اور فوراً میڈیکل ایمرجنسی کو کال کی۔

پولیس نے پاکستانی شہری کو کال کے دوران (سی پی آر) کرنے کو کہا جب تک کہ طبی امداد نہ پہنچ جائے۔ بلال شاہد کے سی پی آر کی بدولت مذکورہ شخص کی نبض بحال ہوگئی اور اس کی جان بچ گئی۔
بعد ازاں، امریکی شہری (بلی کیابو)کے اہل خانہ نے بلال شاہد کو تلاش کیا اور سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان کو تلاش کی کوشش کی اور اس کی جان بچانے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں تحائف پیش کئے۔
بلال نے ایک پاکستانی نیوز سائٹ کو بتایا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ ایک انسانی جان بچانے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کیسے کریں۔ انہوں نے کہا کہ (بلی کیابو) کی جان بچانا ان کے لیے ایک ایوارڈ سے بڑھ کر ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان امریکہ مخالف پالیسیوں کی وجہ سے معزول ہوئے،امریکی دفاعی تجزیہ کار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








