کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ہفتے کی طویل تعطیل کے بعد آج جمعہ کے روز دوبارہ کھل گیا اور 45,000 پوائنٹس کی سطح کو کھودیا۔
بینچ مارک KSE-100 انڈیکس ابتدائی تجارتی سیشن کے دوران گر گیا اور 44,784.42 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد میں ٹریڈنگ کے دوران دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا،مگر کاروباری کا اختتام مندی کی صورتحال میں ہوا۔
آج کاروباری روز کے دوران بازار 0.9 فیصد کی منفی تبدیلی کے ساتھ 408.60 پوائنٹس کی کمی سے 44,840.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1,022.66 پوائنٹس (-1.38%) کی کمی ہوئی اور 72.989.51 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئر انڈیکس 294.36 پوائنٹس (-0.96%) گر کر 30,480.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ سیشن کے 340 کے مقابلے کل 333 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ کاروبار کے دوران 90 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ بڑھے، 219 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کل 189.444 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج سنبھال لیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








