اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2022 کے عازمین حج کی سہولت کے لیے حج ہیلپ لائن قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، ہیلپ لائن کا مقصد عازمین حج کی فوری رجسٹریشن، رہنمائی اور شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔ عازمین حج ان نمبرز پر رابطہ کرکے اپنے حج سے متعلق سوالات کے فوری جوابات حاصل کرسکتے ہیں، 051-9216980،051-9216981، 051-9216982، 051-9205696۔
حج درخواستیں یکم مئی سے 13 مئی تک آن لائن اور بینکوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں، جبکہ ٹوکن منی 9 مئی سے 13 مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ گروپ کی بنیاد پر حج قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی۔
پالیسی کے مطابق، عازمین کو بوسٹر ڈوز کے ساتھ مکمل طور پر ویکسینیشن کروانی ہوگی، اور روانگی سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ کورونا وائرس سے منفی تھے۔
اس سے قبل وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے اعلان کیا تھا کہ حج کے لیے درخواستیں اتوار سے 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ درخواست گزار پچاس ہزار روپے کی ٹوکن رقم جمع کرائیں گے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کا افتتاح کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








