امریکی جج نے پاکستانی طالب علم کو عدالت میں پیشی کے بعد اپنے گھرمدعو کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی جج نے پاکستانی طالب علم کو عدالت میں پیشی کے بعد اپنے گھرمدعو کرلیا
امریکی جج نے پاکستانی طالب علم کو عدالت میں پیشی کے بعد اپنے گھرمدعو کرلیا

احمد سلمان نامی پاکستانی طالب علم نے عدالتی فیصلے کے دوران امریکی جج کا دل جیت لیا ہے۔

ڈیلی ٹائمز کے مطابق امریکہ میں سائبر سیکیورٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علم احمد سلمان کچھ عرصہ قبل پارکنگ کے تین ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد جج فرینک کیپریو کی عدالت میں پیش ہوئے۔

جج کیپریو کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران سلمان نے کہا کہ وہ قصوروار ہیں اور انہوں نے وضاحت کی کہ انہیں یہ ٹکٹیں برف کے دنوں میں ملی تھیں۔

انہوں نے جج کو یہ بھی بتایا کہ وہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مقبول ہیں اور پاکستانی ان سے محبت کرتے ہیں۔ جب جج نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کا خاندان امریکہ میں ہے تو سلمان نے نفی میں جواب دیا۔

تاہم، اس نے جج کیپریو سے کہا، (آپ بھی میرے خاندان کا حصہ ہیں)سلمان کے یہ الفاظ جج کے دل کو چھو گئے، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ سلمان مستقبل میں امریکہ میں اپنے خاندان کی پرورش کریں۔

سلمان کے طرز عمل اور ان کی جذباتی گفتگو سے متاثر ہو کر جج کیپریو نے انہیں اپنی رہائش گاہ پر فیملی ڈنر پر مدعو کیا۔ سلمان جیسے ہی جج کیپریو کی رہائش گاہ پر پہنچے تو وہ جذباتی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس میں عید کی تقریب، عروج آفتاب نے مولانا رومی کا کلام سنا دیا

انہوں نے دعوت پر جج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میری زندگی کا بہترین دن ہے۔ فیملی ڈنر میں جج کیپریو نے سلمان کے ساتھ پاکستانی کھانے کھائے اور بہت کچھ کیا۔

Related Posts