اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤنگا، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤنگا، شیخ رشید
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤنگا، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگرایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ دینے سے روکا گیا تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا اور ساری دنیا میں اورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈہ ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل 35۔Aاور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔

Related Posts