ندا یاسر نے سجل علی کو احد رضا میرسے علیحدگی کے بعد کیا مشورہ دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ندا یاسر نے سجل علی کو احد رضا میرسے علیحدگی کے بعد کیا مشورہ دیا؟
ندا یاسر نے سجل علی کو احد رضا میرسے علیحدگی کے بعد کیا مشورہ دیا؟

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی علیحدگی سے متعلق خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں۔

حال ہی میں نامور میزبان اور اداکارہ ندا یاسر سے ایک انٹرویو کے دوران سجل علی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ وہ انہیں اس وقت کوئی مفید مشورہ دیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

ندا یا سر نے کہا کہ سجل علی کو میں یہ کہنا چاہوں گی کہ سجل، تم ہنستی ہوئی بہت اچھی لگتی ہو، میری دعا ہے کہ تم اسی طرح ہنستی رہو۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری اہلیہ سے علیحدگی کے بعد عامر لیاقت جذباتی ہوگئے، ویڈیو شیئر کردی

ندا یاسر نے مزید کہا کہ سجل تم جب روتی ہو تو تم اکیلی نہیں روتی بلکہ دوسرے بھی تم کو دیکھ کر رو نے لگتے ہیں، بس تم کبھی بھی دکھی نہیں ہونا۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے احد رضا میر کے مبینہ افیئرز سے متعلق دعوے کیے تھے کہ اگر احد سچ بولیں تو آپ کو پتا چل جائے گا کہ طلاق کی اصل وجہ کیا ہے۔

ڈیجیٹل کریئٹر نے اپنی اس ویڈیو میں بتایا تھا کہ شوبز شخصیات احد کو جانتی ہیں کہ وہ کس قسم کے انسان ہیں اور ان کے کتنے افیئرز ہیں اگر وہ یہ بتادیں تو ان کے پاس بڑا آدمی بننے کا چانس ہے۔

انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں سجل علی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا تھا۔

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں تاہم ان خبروں پر تاحال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے بعدازاں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹادیا ہے۔

Related Posts