کراچی میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع
وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع

کراچی: شہر قائد میں انتظامیہ روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔ شہر بھر میں منافع خوربے لگام ہوگئے، اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہریوں کے ہوش اُڑ گئے۔

پہلے ہی بیروزگاری اور کم آمدنی سے عوام پریشان ہیں، اوپر سے بدترین مہنگائی کے دور میں منافع خوروں نے عوام کو مزید پریشان کردیا ہے، چکن کے ریٹس اونچے، 550 سے لے کر 600 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

لیموں ایک ہزار روپے کلو کے حساب سے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔ منافع خوروں کی من مانی اپنی جگہ لیکن انتظامیہ کی نا اہلی بھی قیمتوں میں اضافے کا بڑا سبب ہے۔

مزید پڑھیں:ڈالر کی اُونچی اُڑان کا سلسلہ جاری، اسٹاک مارکیٹ مزید گرگئی

کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں زیادتی کے سبب شہری پریشان رہنے لگے، شہری کہتے ہیں صوبائی حکومت ہو یا وفاقی، کسی کو عوام کی پرواہ نہیں، سب کرسی کی سیاست میں مصروف ہیں۔

Related Posts