پاکستان میں کورونا کے 85 نئے کیسز رپورٹ، 119 مریضوں کی حالت تشویشناک 

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 85 نئے کیسز رپورٹ، 119 مریضوں کی حالت تشویشناک 
پاکستان میں کورونا کے 85 نئے کیسز رپورٹ، 119 مریضوں کی حالت تشویشناک 

پاکستان میں کورونا کے 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث  کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ کورونا کے 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 85 مثبت نکلے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.52 فیصد رہی۔ کورونا کے 119 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 51کروڑ 98لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 84ہزار ہلاک

خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 51کروڑ98لاکھ  83 ہزار 611 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 62لاکھ 84 ہزار904 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 39ہزار 170افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 3 کروڑ 89لاکھ  69ہزار 320 ہو گئی۔ وائرس کے3 کروڑ  89 لاکھ  30ہزار 150 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 47 کروڑ 46لاکھ 29ہزار387افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 8 کروڑ 40لاکھ  66ہزار 379 افراد امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 31لاکھ 16ہزار 600افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 26 ہزار109افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 24ہزار 190 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 3 کروڑ6 لاکھ 39 ہزار130افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 64ہزار700لقمۂ اجل بن گئے۔

Related Posts