منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ ثابت نہ ہوسکی

تازہ ترین

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کے اہم کردار مقصود چپڑای انتقال کرگئے
منی لانڈرنگ کے اہم کردار مقصود چپڑای انتقال کرگئے

 لاہور: عدالت میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر شوگر ملز کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے خلاف شوگر ملز کاروبار کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمے کے حوالے سے سماعت ہوئی۔

لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ ان کے والد پیش نہ ہوئے اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

عدالتی کارروائی کے دوران وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے بیرون ملک ہیں، انہیں کمر درد کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیلئے بنائے ہوئے کھڈے میں اپوزیشن خود گرگئی، شیخ رشید

جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیے شہباز شریف کو بیرون ملک دورے کا شیڈول تبدیل کرلینا چاہیے آج معمول کی پیشی نہ تھی۔ وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ہمارے خلاف گواہان کے بیانات میں کسی نے جرم کا ذکر نہیں کیا، بلکہ اس کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سامنے بیٹھ کر گواہان کے بیانات لکھوائے۔

مزید برآں عدالت نے وزیراعظم کی حاضری معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے 21 مئی کو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے دوبارہ طلب کرلیا اور دونوں کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

 دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے اور خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

Related Posts