کراچی یونیورسٹی کی طرز پر دھماکہ کرنیکا منصوبہ ناکام، خاتون دہشت گرد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

جامعہ کراچی دھماکہ کرنے والی کالعدم تنظیم کی خاتون دہشتگرد گرفتار
جامعہ کراچی دھماکہ کرنے والی کالعدم تنظیم کی خاتون دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ: ویمن پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کے دوران جامعہ کراچی دھماکہ کرنے والی کالعدم تنظیم بی ایل اے کی خاتون دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، کراچی یونیورسٹی کی طرز پر دھماکہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور ویمن پولیس نے کیچ کے علاقے ہوشاب سے خاتون دہشت گرد کو گرفتار کیا۔ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق بی ایل اے گروپ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی یونیورسٹی دھماکہ، چینی اساتذہ کی وطن واپسی شروع، تدریس معطل

ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد خاتون اسی گروپ سے تعلق رکھتی ہے جس نے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں 3 چینی باشندے اور پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوا تھا۔ 

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار دہشت گرد سی پیک کے روٹ پر غیر ملکی قافلے کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی یونیورسٹی میں دھماکے اور چینی اساتذہ کی اموات کے بعد دیگر چینی اساتذہ کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا جبکہ چینی زبان کی فزیکل تدریس معطل ہوکر رہ گئی۔

جامعہ کراچی دھماکے میں ہلاکتوں کے بعد گزشتہ روز سے چینی اساتذہ نے وطن واپسی کیلئے سفر کرنا شروع کردیا۔ سندھ کے علاوہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ نے پاکستان چھوڑ دیا۔

Related Posts