اسلام آباد: حکومتی اتحادیوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ حکومت کے ساتھ ہیں، اتحادیوں نے یقین دہانی کرائی کہ معاشی استحکام کے لیے ہر فیصلے میں ساتھ ہوں گے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا عمران خان کا فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیاجس میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن، سابق صدر آصف زرداری، ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزراء اعظم نذیرتارڑ، خواجہ آصف، سعد رفیق اورمریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں کے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری قانونی رائے لی جائے اور آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کی جائیں۔
اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے۔ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے۔
اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کیساتھ ہیں اور معاشی استحکام کے لیے ہر فیصلے میں ساتھ ہوں گے۔ اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ معیشت کے استحکام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے فوری الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
مزید پڑھیں:گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اورزرداری مزے لے رہا ہے، عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








