وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی ہم منصب سے ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو نیویارک میں اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔

امریکی وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور ملاقات میں علاقائی سلامتی پر بات چیت بھی شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان G77 کی سربراہی کر رہا ہے جو دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستانی حکومت اور بلاول کے ساتھ کام کرکے خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غذائی تحفظ کے مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی جو عالمی چیلنج ہیں۔

انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے خوراک کی حفاظت کا مسئلہ مزید سنگین ہو گیا ہے جہاں 40 ملین سے زائد افراد غذائی تحفظ کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ہم اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی کوششوں میں پاکستان کی شرکت کے شکر گزار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ توجہ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دو طرفہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو خطرہ نہیں، وزیراعظم

بلاول کمرشل فلائٹ سے نیویارک پہنچے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم اور امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ان کا استقبال کیا۔

Related Posts