لاہور: پنجاب میں ظلم کی انتہا ہوگئی، ڈاکوؤں نے پتوکی کے ایک گھر میں گھس کر 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب اورکرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔
واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی اے اے اور ضلعی پولیس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے لڑکی کے ساتھ کی گئی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، پی سی ہوٹل کی چھت گر گئی، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








