اداکارہ رمشا خان کی چیٹ لیک، بلال عباس کو ذلت آمیز تجربہ کہہ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ رمشا خان کی چیٹ لیک، بلال عباس کو ذلت آمیز تجربہ کہہ دیا
اداکارہ رمشا خان کی چیٹ لیک، بلال عباس کو ذلت آمیز تجربہ کہہ دیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ رمشا خان نے بلال عباس کو اپنا ذلت آمیز تجربہ کہہ دیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ رمشاخان کی پرائیوٹ چیٹ لیک ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بلال عباس کو اپنا ذلت آمیز تجربہ سمجھتی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ بلال عباس نے مجھے غلط وقت پر ان فالو کیا، انھیں مجھے ان فالو نہیں کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایسی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں کہ بلال عباس نے احدرضامیر اور رمشاخان کو سجل علی کی وجہ سے ان فالو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں بلال عباس اور رمشا خان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں سامنے آرہی تھیں، اُن کے مداحوں کا یہ خیال تھا کہ دونوں اداکار کا آپس میں دوستی سے بڑھ کر کوئی تعلق ہے جبکہ ایک دفعہ انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران بلال عباس نے ایسا اشارہ دیا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

کام کے محاز پر اگر دیکھیں تو اس وقت بلال عباس ڈرامہ سیریل دوبارہ میں ماہر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ دوسری جانب رمشاخان کے دو ڈرامے ہم تم اور صنف آہن حال ہی میں ختم ہوئے ہیں جن میں اُن کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا ہے۔

Related Posts