ملیر میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم، 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملیر میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم، 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ملیر میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم، 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: ملیر کے علاقے درسانوں چھنوں میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے دونوں گروپوں کے 15سے زائد ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق تصادم جوکھیو اور حیدری فقیر گروپ کے درمیان ہوا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر کاخطرہ، حساس اداروں کا الرٹ جاری

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ پلاٹ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ہے۔ تصادم جوکھیوں اور حیدری فقیر گروپ کے درمیان ہوا۔ پولیس جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔

Related Posts