لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر یاسین ملک کی سزا کے خلاف احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر یاسین ملک کی سزا کے خلاف احتجاج
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر یاسین ملک کی سزا کے خلاف احتجاج

لندن: یاسین ملک کو 25 مئی کو عمر قید کی سزا کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد نے اتوار کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے مظاہرے میں طلباء، کارکنان اور کشمیری تارکین وطن شامل تھے۔

مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔

لندن میں ہونے والا احتجاج یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کے خلاف مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے مظاہروں میں سے ایک ہے۔

بھارت میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے 25 مئی کو کشمیری علیحدگی پسند رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو 2017 کے دہشت گردی کی فنڈنگ کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی۔

مزید پڑھیں:بھارتی پنجابی گلوکار سیاستدان سدھو موسی والا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

عدالت نے علیحدگی پسند رہنما پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جے کے ایل ایف کے عہدیداروں نے کہا کہ یاسین ملک نے تمام الزامات کو من گھڑت اور سیاسی طور پر محرک قرار دیا ہے۔

Related Posts