مسجدِ اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کا فلسطینی نمازیوں پر حملہ، درجنوں زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

مسجدِ اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کا فلسطینی نمازیوں پر حملہ، درجنوں زخمی
مسجدِ اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کا فلسطینی نمازیوں پر حملہ، درجنوں زخمی

یروشلم: مسجدِ اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں نے انتہا پسند صیہونی لیڈر ایتامار بین گویر کی قیادت میں درجنوں کی تعداد میں مظلوم فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں پر تشدد کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ نماز کی ادائیگی کے دوران درجنوں مشتعل یہودیوں نے مسلمانوں پر حملہ کیا۔ مظلوم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس صیہونیوں کی سرپرستی میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر یاسین ملک کی سزا کے خلاف احتجاج

معصب انتہا پسند یہودی لیڈر ایتا مار بین گویر کی سربراہی میں جنونی یہودیوں نے مسلمانوں کے خلاف مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں نعرے بازی کی اور جملے کسے۔ نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے دوران درجنوں کی تعداد میں نمازی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں مظلوم فلسطینیوں نے یہودی جتھے کے حملے پر مظاہرہ شروع کردیا تاہم پولیس نے سراپا احتجاج فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے پرتشدد کارروائی کی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل گزشتہ 7 دہائیوں سے غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

ہر سال رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجدِ اقصیٰ میں جمع ہو کر عبادت کرتی ہے تاہم رواں برس اسرائیلی پولیس نے مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا تھا۔ مظلوم فلسطینی غاصب اسرائیل کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

Related Posts