کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ نیلم منیر نے بالی ووڈ آفر کو ریجیکٹ کرنے کے حوالے سے حیران کُن انکشاف کردیا۔
حال ہی میں فلم چکر کی اداکارہ ایک انٹرویو میں نظر آئیں جہاں پر ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ جیسے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کو کام کرنے کی آفر آتی ہے، ٹھیک اُسی طرح مجھے بھی آئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے بھی کام کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا تھا لیکن میں نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے منع کردیا، میں نے یہ آفر اس لئے ٹھکرائی کیونکہ میں اپنے ملک سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں۔
‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے ملک پاکستان کی وجہ سے ہوں یہی وجہ ہے کہ میں پاکستان کے علاوہ کہیں اور کام نہیں کرنا چاہتی۔
کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








