آصف زرداری کے بہنوئی کے پروٹوکول کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید
ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی اور سابق سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے پروٹوکول کی گاڑی کو لٹیروں نے لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق فضل پیچوہو تین گاڑیوں کے قافلے میں باہر جارہے تھے کہ ادویات بھول گئے، بلوچ کالونی پل مین شاہراہ فیصل پر پروٹوکول کی گاڑیاں پیچھے آنے والی گاڑی کا انتظار کرنے لگیں تو موٹر سائیکل سواروں نے سب سے پیچھے والی گاڑی کو لوٹ لیا۔

جس میں گاڑیوں کے کاغذات، کیش رقم اور دیگر چیزیں موجود تھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی سے 30لاکھ کے قریب کیش چوری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے تینوں ملزمان گرفتار

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

Related Posts