عدالت کا عمران خان کو ضمانت کے عوض 50ہزار کے مچلکے جمع کرانیکا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

عدالت کا عمران خان کو ضمانت کے عوض 50ہزار کے مچلکے جمع کرانیکا حکم
عدالت کا عمران خان کو ضمانت کے عوض 50ہزار کے مچلکے جمع کرانیکا حکم

پشاور: عدالتِ عالیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی دائر کردہ راہداری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست وکیل بابر اعوان نے دائر کی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سنے۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری کا عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

مقدمے کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف 14 مقدمات درج ہیں اور مقدمات کے متن میں عمران خان کے ایما پرکا ذکر ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے ریمارکس دئیے کہ 3 ہفتوں کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ضمانت 25 جون تک کیلئے کار آمد ہوگی۔ عمران خان ہائیکورٹ کے احاطے میں خطاب سے گریز کریں۔ وکیل بابر اعوان نے ہائیکورٹ کی ہدایت پر اثبات میں جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ خطاب نہیں ہوگا۔

آخر میں پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کو 25 جون تک راہداری ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری دیتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ 

Related Posts