سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

پشاور: سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں ہفتے کی شام 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو سوات، چترال، دیر اور ملحقہ علاقوں میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جھٹکوں کے بعد مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کی گہرائی 191 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک جاری رہنے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

اس سے قبل 24 مئی کو اسلام آباد، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے ملحقہ علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

این ایس ایم سی نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد، پشاور، مانسہرہ، خضدار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے علاقے میں مرکز کے ساتھ 82 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

Related Posts