انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی :اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انعام احمد نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 3893طلبا رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 3847نے امتحانات میں شرکت کی ۔

جس میں سے 1414 طلبا تمام چھ پرچوں، 765پانچ پرچوں، 799 چار پرچوں، 473 تین پرچوں، 213 دو پرچوں او ر124نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں :یونیورسٹیوں میں انجینئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیے، صدر مملکت

ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 246 نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 239 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

جس میں سے 138 نے تمام سات پرچوں، 28 نے چھ پرچوں، 22 نے پانچ پرچوں، 14 نے چار پرچوں، 14 نے تین پرچوں، 8 نے دو پرچوں اور 12 نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔

Related Posts