ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 26 رکنی اسکواڈ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ان کا بھر پور استقبال کیا بعدازاں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرنچ اوپن، رافیل نڈال نے 14 ویں بار ٹائٹل جیت لیا

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد آنے کے بعد ملتان روانہ ہوگئی ہے، ملتان پہنچنے کے بعد کھلاڑی آج آرام کریں گے جبکہ کل سے وہ ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرینگے۔

Related Posts