اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیر کو واضح کیا کہ حکومت ملک میں کسی مالیاتی ایمرجنسی کا اعلان نہیں کرنے جا رہی ہے۔
ٹوئٹر پر وزیر خزانہ نے نشاندہی کی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان مالی بحران سے نکل چکا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کسی بھی وقت حکومتی اخراجات کو کم کرنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کریں گے، کیونکہ انہوں نے خراب معاشی صورتحال کی روشنی میں کسی بھی قسم کی مالیاتی ایمرجنسی کو مسترد کر دیا ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس یا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو منجمد کرنے یا لوگوں کے نجی لاکرز پر قبضہ کرنے کا قطعی طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان اقدامات پر کبھی غور بھی نہیں کیا۔ اور نہ ہی ہم کبھی ایسا کریں گے۔ اس بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں غلط ہیں اور متعصب حلقوں سے آرہی ہیں،”
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کیاہے۔ مزید برآں، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ ہفتے اگلے مالی سال 2022-23 کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 7.9078 روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ اضافہ کیا۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 262.33 پوائنٹس کی زبردست تیزی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








