قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کا باضابطہ آغاز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کا باضابطہ آغاز کردیا
قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کا باضابطہ آغاز کردیا

اسلام آباد:قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے حج آپریشن کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے، پہلے روز مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے 1080 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔

حج آپریشن کے آغاز کی باضابطہ تقریب اسلام آباد ائیرپورٹ پر منعقد ہوئی، مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور سعودی سفیر نواف بن مالک تھے، پی آئی اے کی 6 جون کو اسلام آباد سے دو، لاہور اور کوئٹہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کی جانب سے مہمانوں کا استقبال سی ای او پی آئی اے نے کیا، مہمانوں کی جانب سے عازمین حج کو الوداع کیا گیا۔

مزید پڑھیں:قومی ایئر لائن کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

سعودی سفیر نے طریق مکہ سہولت کا بھی افتتاح کیا جس سے عازمین حج سعودی امیگریشن پاکستان سے کروا کر روانہ ہوں گے۔اس موقع پر حجاج کرام میں پی آئی اے اور وزارت مذہبی امور کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

Related Posts