عازمین حج خبردار، ورنہ مشکل میں پڑ سکتے ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے عازمینِ حج کے لیے جاری کی گئی اہم ہدایات کے مطابق ہر عمر کے عازمینِ حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت کے مطابق کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ منع ہوگا۔ تمام عازمینِ حج روانگی سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ منظور شدہ ویکسین کا ثبوت نہ ہونے پر جہاز سے آف لوڈ کردیا جائے گا۔ عازمین حج اس امر کا خصوصی خیال رکھیں، ورنہ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔

Related Posts