کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
ضلعی ایس ایس پیز نے اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔کراچی پولیس چیف نے زونل ڈی آئی جیز سمیت ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو مستقل بنیادوں پر از خود اسنیپ چیکنگ کی نگرانی کی ہدایت کی۔
مربوط پولیس پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ چوری و چھینی گئیں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی نشاندہی اور انکے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے ضلعی پولیس اور اینٹی و ہیکل لفٹنگ سیل کو مشترکہ اسنیپ چیکنگ کی ہدایت جاری کی گئی۔
منشیات کے عادی افراد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں،اسکے سدباب کیلئے منشیات کے خلاف مہم جاری رہے گی۔کراچی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی امین ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ، اصل ذمہ دار کون؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








