بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، ترکی کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، ترکی کا ردعمل بھی آگیا
بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، ترکی کا ردعمل بھی آگیا

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی، جس کے بعد بھارت کو مسلم ممالک کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں ایک اور مسلم ملک ترکی کا بھی بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے، ترک حکمراں جماعت کے نائب چیئرمین عمر سالک نے بھارتی رہنما کے گستاخانہ بیان کی مذمت کی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق عمر سالک نے کہا کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی عہدیدار کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان کا درد بھراپیغام

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی عہدیدار کا بیان نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے انتہائی توہین آمیز ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف ضروری اقدامات کرے۔

ترک حکمراں جماعت کے نائب چیئرمین عمر سالک نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کو 5 جون کو پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

دوسری جانب بھارتی رہنما کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے پر بھارت اور مسلم ممالک میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور متعدد عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چل پڑی ہے۔

Related Posts