عامر لیاقت حسین کا انتقال، دانیہ شاہ کا بیان بھی سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عامر لیاقت کے جنازے میں شرکت کرنا چاہتی ہوں، دانیہ شاہ کی درخواست
عامر لیاقت کے جنازے میں شرکت کرنا چاہتی ہوں، دانیہ شاہ کی درخواست

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ شاہ نے اپنے سابق شوہر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

اپنی انسٹا گرام سٹوری میں عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے لکھا کہ اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ آمین

واضح رہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت صبح خراب ہوئی جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے، انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں:عامر لیاقت حسین کے انتقال پر قوم سوگوار، مختلف شخصیات کا اظہارِ افسوس

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد میت اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

Related Posts