کپتان بابراعظم نے مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کپتان بابراعظم نے مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا
کپتان بابراعظم نے مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا

ملتان: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں عمدہ کارگردگی پر ملنے والے مین آف دی میچ ایوارڈ کو خوشدل شاہ کو دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو میچ کے اختتام پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تو انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ اپنا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دینا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے حریف ٹیم ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 306 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا، کپتان بابراعظم نے 103 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

مذکورہ میچ کے اختتامی اوورز میں بلے باز خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلوائی، انہوں نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts