مسلح افواج نے معیشت کے استحکام کیلئے ایک بار پھر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دستیاب وسائل میں دفاع اور سلامتی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلح افواج نے یوٹیلٹی بلز کی مد میں اپنے اخراجات کو مزید محدود کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق معیشت کے استحکام کیلئے مسلح افواج نے ایک بار پھر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دستیاب وسائل میں ہی ملکی دفاع اور سلامتی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس مالی سال بھی مسلح افواج نے کسی اضافی فنڈ کا مطالبہ نہیں کیا، مسلح افواج نے یوٹیلٹی بلز کی مد میں بھی اپنے اخراجات کو مزید محدود کردیا۔
مسلح افواج نے ڈیزل اور پیٹرول کی خصوصی بچت کیلئے بھی اقدامات کرلئے، جمعہ کو پوری فوج میں ڈرائے ڈے منایا گیا، کوئی سرکاری ٹرانسپورٹ نہیں چلائی گئی۔