شعیب ملک کاسابق صدر پرویز مشرف کیلئے پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

شعیب ملک کاسابق صدر پرویز مشرف کیلئے پیغام
شعیب ملک کاسابق صدر پرویز مشرف کیلئے پیغام

لاہور: پاکستانی مشہور و معروف کرکٹر شعیب ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔

سابق صدر پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی رہنما اور مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔

سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے شعیب ملک نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللّہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے اہلخانہ کے دُکھوں میں آسانی فرمائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق کچھ خبریں سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:گلوز پہن کر فیلڈنگ، بابر اعظم نے پاکستان کو 5 رنز کا خسارہ دیدیا

بعدازاں اُن کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرویز مشرف اس وقت مشکل لمحے سے گزر رہے ہیں۔

Related Posts