کراچی کے اسکول میں بچے کے ساتھ بد فعلی، والدین کا احتجاج، مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے اسکول میں طالب علم سے مبینہ طور پر بدفعلی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے علاوہ چھٹیوں کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں میں اسکول چلائے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ ساتویں کلاس کے طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 میں قائم اقراء یونائٹڈ ایجوکیشنل اکیڈمی میں 12 سالہ طالب علم محمد علی ولد ارشد علی کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی گئی ہے ‛ جس کیخلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا ہے۔

سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 978/2022 کے مطابق 12 سالہ محمد علی سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 میں واقع اقراء یونائیٹڈ اکیڈمی میں ساتویں کلاس میں زیر تعلیم تھا ۔محمد علی 9 جون کو اسکول گیا جہاں ساڑھے 10 بجے وہ کلاس بریک کے دوران اسکول کی کینٹین گیا اور وہاں سے پاپڑ لے کر کھائے اور 12 بجے جب اس کو ہوش آیا تب وہ کلاس روم میں تھا ۔

ایف آئی آر کے مطابق بچے نے اسکول سے گھر آ کر والدہ کو بتایا کہ اس سے چلا نہیں جا رہا اور اس کو شدید تکلیف ہو رہی ہے ۔ والد کے مطابق ” میرے بچے کو نشہ آور چیز دیکر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے جس پر قانونی کارروائی کی جائے”۔

شکایت موصول ہونے کے بعد سرجانی ٹاؤن تھانے کے ASI عبدالخالق آرائیں نے زیر دفعہ 337 ت ب اور 377 لگا کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس حوالے سے ایم ایم نیوز کو ملنے والی ویڈیو کے مطابق متاثرہ طالب علم کی والدہ دی اقراء یونائیٹڈ ایجوکیشنل اکیڈمی کے باہر احتجاج کر رہی ہے کہ چھٹیوں میں اسکول کیوں کھلا ہے اور یہاں بچوں کیساتھ زیادتی کیوں ہو رہی ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے اسکول کے مالک نے مقدمہ درج کرانے اور پولیس کو اطلاع کرنے پر والدین کو دھمکانا شروع کیا اور والدین کے گھر پر جا کر ان کو تشدد کیا ہے جس سے متاثرہ طالب علم کے والد ارشد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ایم ایل کرانے کے بعد سرجانی ٹاؤن میں مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے۔

ادھر رجسٹرار پرائیویٹ رافعیہ ملاح نے بتایا کہ پیر کو کمیٹی قائم کر کے افسران کو سکول بھیجا جائے گا جو متاثرہ طالب علم کے والدین سمیت دیگر سے ملے گی اور انوسٹیگیشن کر کے رپورٹ مرتب کرے گی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Related Posts