زندگی اور موت کا کھیل، نیٹ فلکس اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن پیش کرے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

زندگی اور موت کا کھیل، نیٹ فلکس اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن پیش کرے گا
زندگی اور موت کا کھیل، نیٹ فلکس اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن پیش کرے گا

زندگی اور موت کے کھیل پر مبنی خوف اور تجسس سے بھرپور سیریز اسکوئڈ گیم کی واپسی کا اعلان کردیا گیا۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن ضرور پیش کریں گے۔

اسکوئڈ گیم کے ڈائریکٹر، کہانی نگار اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ہوانگ ڈونگ ہاؤک کے ٹوئٹر پر باضابطہ بیان کے بعد نیٹ فلکس کی جانب سے بھی اسکوئڈ گیم کے دوسرے سیزن کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پریانکا چوپڑا کے پراجیکٹ کی شوٹنگ، اداکارہ کی سیلفی وائرل

اپنے ایک بیان میں نیٹ فلکس سیریز کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اسکوئڈ گیم کا پہلا سیزن گزشتہ برس پیش کرنے سے پہلے 12 سال کا عرصہ لگ گیا تاہم اسکوئڈ گیم کو شہرت ملنے میں 12 روز لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکوئڈ گیم کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے نیٹ فلکس کا کہنا تھا کہ اسکوئڈ گیم سیزن 2 کیلئے ناظرین و سامعین کے سامنے واپس آئے گی۔ 

واضح رہے کہ اسکوئڈ گیم کے پہلے سیزن کے کردار گی ہن اور فرنٹ مین سیریز کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئیں گے۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اسکوئڈ گیم کا نیا دور شروع ہورہا ہے۔

اسکوئڈ گیم 1 کا مرکزی خیال
آسان گیم کھیل کر کروڑوں کی رقم اسکوئڈ گیم جیتنے والوں کو انعام کے طور پر دی جاتی ہے تاہم گیم ہارنے والوں کو گولی مار کر یا کسی اور پر تشدد طریقے سے قتل کردیا جاتا ہے۔

اسکوئڈ گیم کا پہلا سیزن 9 اقساط پر مشتمل تھا جس نے نیٹ فلکس پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور اس وقت تک پیش کی گئی تمام تر نیٹ فلکس سیریز کی شہرت کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ 

Related Posts