لندن: سائنسدانوں نے قوتِ سماعت کے نقصان سے وابستہ 48 جینز دریافت کیے ہیں جو سماعت سے محروم افراد کیلئے امید کی کرن ثابت ہوسکتے ہیں۔ دریافت کیے گئے جینز میں 10 نئی اقسام بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کا نقصان شور، بڑھتی ہوئی عمر، بیماری اور جینیات کے باعث پیدا ہونے والا ایک عام مسئلہ ہے۔ اگرچہ کان کیلئے حفاظتی کور سے سماعت کے نقصان کو روکنے میں مدد ملتی ہے تاہم عمر اور جینیاتی مسائل کا حل تلاش کرنا وقت کی ضرورت بنتا جارہا ہے۔
آئی فون کا سیلفی کیمرا اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
سائنسدان سماعت کے تمام تر مسائل کے حل کیلئے نئی ادویات اور جینیاتی علاج تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا میں ہر 8 میں سے 1 شخص یعنی 13فیصد لوگ سماعت سے محرومی جیسے سنجیدہ مسئلے کا شکار ہیں جو ایک اہم حس ہے۔
اپنے اہلِ خانہ، دوست احباب اور رشتہ داروں سے بات چیت میں سماعت کی کمزوری شدید مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ کنگز کالج آف لندن اور ایراسمس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی مین سماعت کے نقصان سے منسلک 10 اضافی جینز دریافت کیے ہیں۔
سائنسدانوں نے کان کے متاثرہ حصے کا بھی پتہ چلا لیا جبکہ اس تحقیق کے نتائج گزشتہ ماہ امریکی جرنل آف ہیومن جینیٹکس میں شائع ہوئے۔ تحقیق کے نتائج سے اس بات پر شکوک پیدا ہوتے ہیں ک عمر سے متعلقہ سماعت کی کمی بنیادی طور پر حسی بالوں کے خلیات کی وجہ سے ہوتی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








