سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ آج 96ویں روز بھی جاری ہے جسکی وجہ سے مقبوضہ وادی اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت اور غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ کی طرف سے پابندیوں میں جزوی کمی کے باوجود لوگ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے مرکز کے انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف ہڑتال سول نافرمانی کے طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دکانین اور کاروباری مراکز صرف صبح اور شام کے وقت کچھ گھنٹوں کیلئے کھولے جاتے ہیں۔ تعلیمی ادارے اور دفاترویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیںجبکہ سڑکوںپر پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔
بانیہال تک بارہمولہ ریل سروس بھی پانچ اگست کے روز سے بند ہے ۔ انٹرنیٹ اور پری پیڈ فون سروسز بدستور معطل ہیں جسکی وجہ سے لوگوں خاص طور پر صحافیوں، طلباء اور تاجر طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔