ایٹمی ملک ہونے کے باوجود گرے اور بلیک لسٹ میں خوار ہو رہے ہیں، آفریدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ابھی تک وہی گرے لسٹ، بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہو رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے طے کردہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہوجانا بہت بڑی کامیابی ہے۔ فیٹف کے طے کردہ معیار پر پورا اترنے کے بعد امید ہے کہ عوام کا بوجھ کم ہوگا۔

Related Posts