عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں، مولانا فضل الرحمان
عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا سکھر میں سندھ باب السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ سخت شرائط پرکیا، ملک میں مہنگائی عمرانی معاہدے کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حکومت سے نکالا اب کہتا ہے کمیشن بناؤ، کمیشن بنایاجائے لیکن یہ جاننے کے لیے کہ عمران کو کیوں لایاگیا تھا،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب تک نہیں سنایا جا رہاہے۔

مزید پڑھیں:پارٹی رکن اسمبلی کی گرفتاری پر عمران خان شدید برہم

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں۔سابق حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

Related Posts