فلم جُگ جُگ جیو کو ریلیز سے قبل عدالت میں دکھائے جانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم جُگ جُگ جیو کو ریلیز سے قبل عدالت میں دکھائے جانے کا فیصلہ
فلم جُگ جُگ جیو کو ریلیز سے قبل عدالت میں دکھائے جانے کا فیصلہ

بالی ووڈ پروڈیوسر و ڈاریکٹر کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو کو سینما اسکرین سے قبل عدالت میں دکھائے جانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

یہ فلم ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار تھی۔ پہلے معروف پاکستانی گلوکار ابرالحق کے مشہور گانے نچ پنجابن کا معاملہ سامنے آیا پھر اس کے بعد بھارتی مصنف وشال اے سنگھ نے فلم کی کہانی چرانے کا الزام کرن جوہر پر لگا دیا۔

وشال نے اپنی اسکرپٹ کے اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2020 میں اپنے اسکرپٹ کے اقتباسات پروڈکشن ہاؤس کو بھیجےتاہم کہانی چراکران کے علم میں لائے بغیرفلم بنادی گئی۔

 وشال کی جانب سے دائر کیے جانے والےکاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں رانچی کی عدالت نے 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز سے قبل فلم کمرہ عدالت میں دکھانے کا حکم دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل ابرارالحق نے نچ پنجابن کی چوری سامنے آنے پرقانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا جس پر کرن جوہر نے گانا ریلیزکرتے ہوئے کریڈٹس میں ابرارکا نام بھی شامل کیا۔

Related Posts