نالائق ٹیم ملک کو کورونا عذاب میں نہ مبتلا کردے، فواد چوہدری کو خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فواد چوہدری
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نالائق ترین ٹیم ملک کو معاشی عذاب کے بعد کورونا عذاب میں نہ مبتلا کردے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں معاشی تباہی کے بعد اب نئی مصیبت کورونا کی شکل میں اٹھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کی شرح 10فیصد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ اسلام آباد اور لاہور میں بھی کورونا پھر بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ڈر ہے یہ نالائق ترین ٹیم ہمیں معاشی عذاب کے بعد کورونا کے عذاب میں نہ مبتلا کردے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں دوبارہ سے اضافہ ہورہا ہے ، خاص طور پر سندھ میں اس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔

Related Posts