راولپنڈی کی گلیوں میں آوارہ کتوں کا راج، معصوم بچی شدید زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی کی گلیوں میں آوارہ کتوں کا راج، معصوم بچی شدید زخمی
راولپنڈی کی گلیوں میں آوارہ کتوں کا راج، معصوم بچی شدید زخمی

راولپنڈی:گلیوں اور محلوں میں گروپوں کی شکل میں آوارہ کتوں کا راج،معصوم بچے اور شہری غیر محفوظ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کمیٹی محلہ میں فاطمہ نامی معصوم بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا جس کے باعث معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی۔

معصوم فاطمہ نامی بچی کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ گلی نمبر 12کمیٹی محلہ میں اس وقت پیش آیا جب وہ گھر سے باہر نکلی تو گلی میں موجود آورہ کتوں نے اسے گھیرلیا۔

آوارہ کتے کے کاٹنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی، اہل محلہ نے بچی کی چیخ و پکار سننے کے بعد دیکھتے ہی بروقت بچی کو ان کتوں سے بچا لیا، نہیں تو بچی کی جان بھی جاسکتی تھی۔

اہلیان علاقہ نے بچی کو والدین کے سپرد کیا جسے بعدازاں فوری طور پر علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ اہل محلہ نے بچی کو کاٹنے والی کتے کو مار دیا، جو گلی محلے والوں کی جان کے لئے خطرہ بن چکا تھا،

یاد رہے کہ چند سال قبل اس طرح کے مسائل پر کتا مار مہم جوئی کی جاتی تھی مگر اب یہ سلسلہ بند ہوچکا ہے، دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بعد شہریوں کو اس کے مہلک وائرس سے بچانے کیلیے لگائی جانے والی ویکسین (ریبیز)اسپتالوں سے ناپید ہے۔

یاد رہے کہ کتا کاٹنے کے بعد متاثرہ مریض کو 14 مرتبہ ویکیسین کو لگوانا پڑتا ہے جو کہ بازار میں اب ہزاروں روپے میں فروخت کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:لیاقت اشرف کالونی میں آوارہ کتوں کے حملے میں دو بچے شدید زخمی

جبکہ محکمہ صحت اور میٹروپولٹیین کارپوریشن میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلیے باقاعدہ شعبہ جات قائم ہیں،جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی براہ راست اس مہم کو مانیٹر کرتے ہیں اور بلا ناغہ معمول سے اس مہم کی رپورٹس ان تک پہنچائی جاتی ہیں۔

Related Posts