پاکستان ریلوے کی دوران سفر خواتین کی حفاظت کیلئے کوشش، ایپ متعارف کروادی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ریلوے کی دوران سفر خواتین کی حفاظت کیلئے کوشش، ایپ متعارف کروادی
پاکستان ریلوے کی دوران سفر خواتین کی حفاظت کیلئے کوشش، ایپ متعارف کروادی

پاکستان ریلوے نے دوران سفر خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک ایپ سفر سہیلی کے نام سے متعارف کروادی۔

ڈویژنل سپرانٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل کی ہدایت پر سی ای او کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ایپ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران ایپ سفر سہیلی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ایپ کے لیے ضروری اشیاء کی نشاندہی بھی کی گئی۔

اجلاس میں ڈی سی او ذیشان شہزاد، ڈی ای ای محمد اکبر شاہ اور ڈی ایس ٹی ای علی نواب خان نے شرکت کی۔

Related Posts