انتظامیہ نے شارع فیصل پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

انتظامیہ نے شارع فیصل پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد کردی
انتظامیہ نے شارع فیصل پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد کردی

کراچی: انتظامیہ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ اب شارع فیصل پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شارع فیصل پر لگے سیاسی و مذہبی جماعت کے بینر ز، پرچم اور غیر ضروری اشتہارات ہٹانے کے احکامات میونسپل کمشنر افضل زیدی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

میونسپل کمشنر کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق شارع فیصل شہر کی مرکزی شاہراہ ہے جو شہریوں کو کاروباری مراکز اور مختلف حصوں کو جانے والی شاہراہوں سے جوڑتی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اب سے شہر کی اہم شاہراہ پر کسی سیاسی و مذہبی جماعت کو پرچم یا بینر لگانے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کر دی گئی

انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شارع فیصل پر لگے مختلف بینرز اور پرچم ہٹانے کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts